ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا ضلعی انتظامیہ آفاقی حادثات سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار : ڈی سی ، ایس ایس نکول

اترکنڑا ضلعی انتظامیہ آفاقی حادثات سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار : ڈی سی ، ایس ایس نکول

Thu, 30 Jun 2016 21:21:51    S.O. News Service

کاروار:30جون(ایس او نیوز)اترکنڑا ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے اطلا ع دی ہے کہ ضلعی انتظامیہ طوفانی ہواؤں اور موسلادھار بارش کو دیکھتے ہوئے ہر مقام پر آفاقی حادثات سے حفاظت کے لئے کنڑول روم اور راحت کاری کیمپوں کا انعقاد کررہی ہے۔

اخباری نمائندوں کوجانکاری دیتے ہوئے انہوں بتایاکہ محکمہ موسمیات کی طرف سےپیشگی جانکاری دی گئی ہے کہ ضلع میں امسال زیادہ بارش ہوگی تو کسی بھی ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ مکمل تیار ہے اور کنٹرول روم کے ذریعے کڑی نگرانی کی جائے گی۔ گذشتہ کچھ دنوں سے برستی موسلادھار بارش کے نتیجےمیں ضلع میں کافی نقصانا ت ہوئے ہیں۔ 35گھروں کو نقصان پہنچا ہے تو 10جانوروں کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ حالات سے نپٹنے کے لئے مکمل طورپر تیار ہے، ضلع کے تمام افسران کو مکمل معلومات اور جانکاری فراہم کی گئی ہے۔ اور بتایا گیا ہے کہ جہاں کہیں بھی حالات خراب ہوں تو اس کو پہلی ترجیح دیتے ہوئے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر راحت کاری کو انجام دیں۔ اور کوئی جانی نقصان ہوتاہے تووہیں پر انہیں معاوضہ کی تقسیم کریں۔ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے مرکزی مقام پر موجود رہتے ہوئے اپنے فرائض کو انجام دیں۔ اگر کوئی افسران کاموں میں غفلت برتتا ہے یا سستی سے کام لیتاہے تو اس کو قدرتی آفات نگرانی ایکٹ 2005 کے تحت سزا دی جائے گی۔ ضلع کے تمام اے سی دفاتر، تحصیلدار دفاتر اور مقامی انتظامیہ کے دفاتر میں کنڑول روم کا قیام ہوگا اور وہیں سے وہ کاموں کو انجام دیں گے۔

ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے ضلع اُترکنڑا کے مختلف تعلقہ جات کے کنٹرول روم کے دفترنمبرس اور متعلقہ آفسران کے موبائل نمبر بھی عوام کے لئے جاری کئے ہیں، جسے یہاں پیش کیاجارہا ہے۔ انہوں نے عوام الناس سےدرخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی ناگہانی حالات کے موقع پر اپنے اپنے متعلقہ کنٹرول روم نمبر میں رابطہ کرتے ہوئے آفسران کو جانکاری فراہم کریں۔ کسی آفسران کے خلاف شکایت دینا ہوں تو ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر کا نمبر بھی عوام کے لئے جاری کیا ہے، جہاں رابطہ کرکے شکایات بھی درج کراسکتے ہیں۔

کنڑول روم دفتر

رابطہ نمبر

ڈپٹی کمشنر دفتر

دفتر: 08382-229857         Toll free: 1077

9483511015

اسسٹنٹ کمشنر دفتر کاروار

08382-226360        7760432770

اسسٹنٹ کمشنر کمٹہ

08386-222052         9916418350

اسسٹنٹ کمشنر بھٹکل

08385-223722        9591419817

اسسٹنٹ کمشنر سرسی

08384-226382        9482678684

کاروار تحصیلدار

226388             9008446353

کمٹہ تحصیلدار

222054             9448584727

انکولہ تحصیلدار

230243             9480032014

ہوناور تحصیلدار

220262             9448629440

بھٹکل تحصیلدار

226422             9480073838

سرسی تحصیلدار

226383             9485907876

سداپور

230127             9845907876

یلاپور

261129             9480175505

ہلیال

220134             9481528134

منڈگوڈ

222122             9480456102

جوئیڈا

282723             9449048972

 

ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے بتایا کہ 12مقامی انتظامیہ میں بھی کنڑول روم کا قیام عمل میں لایا گیاہے جس کی تفصیل اس طرح ہے۔

کاروار     سی ایم سی

227900               9845366950

سرسی    سی ایم سی

227390, 231888, 226388    9448147390

ڈانڈیلی

231482               9448663415

بھٹکل

226408               9481902857

کمٹہ

222020               7760441199

انکولہ

230268               9980675727

ہلیال

220123               7259181693

ہوناور

220230               9448679971

سداپور

230282               9480400333

یلاپور

261152               9986073252

منڈگوڈ

222127             9845241629

جالی

226082             9481902857

 

 


Share: